en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'

1.      منقطع سپلائی کب بحال ہوگی؟

2.      . لیسکو دھاتی تار کے ساتھ پتنگ بازی کی وجہ سے  سے  فراہمی کی  ناکامی کنٹرول کرنے کے لئے کیا کر رہی ہے؟

3.      علاقے میں کم وولٹیج کا مسئلہ کس طرح درست کیا جائے؟

4.      دروازے یا گلی کی راہ میں رکاوٹ خطرناک کھمبے یا تاروں کو کس طرح ختم کیا جا سکتا ہے؟

5.        مقامی جگہوں یا ایک گاؤں میں بجلی کے لئے پالیسی اور طریقہ کار کیا ہے؟

6.      میرا نیا میٹر پرانے میٹر سےکیوں تیز چلتا ہےجنہیں لیسکو کی طرف سے تبدیل کیا گیا ہے؟

7.      جب مٹیریل لائنوں سے چوری ہوتا ہےتو لیسکوکوبجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے ایک طویل وقت کیوں لگتا ہے؟

8.      صنعتی صارفین کی مختلف اقسام کیا ہیں اور متعلقہ منظوری دینے والے حکام کون ہیں؟

9.      شکایت کے دفتر کی ٹیلی فون لائن مسلسل مصروف رنگ  دیتی ہے  شاید رسیور کریڈل سے ہٹا دیاجاتا ہے؟

10.   بل پر غلط ریڈنگ کی اصلاح کے لئے کس سے رجوع کیا جائے؟

11.  ڈٹیکشن بل کیا ہے؟

12.  میں گزشتہ دو ماہ سے چھوٹے چھوٹے بل وصول کررہا تھا اچانک اس ماہ ایک بہت بڑا بل موصول ہوا ہے،اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ .

13.  ایک سلیب کا کیا فائدہ ہے؟

14.  . میں اپنے بل پر قسطیں کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

15.  میرے گھر میں بجلی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کی گئی تھی.اب میں نے اپنے واجبات کی ادائیگی کر دی ہے، میں اپنا کنکشن دوبارہ کیسے بحال کروا سکتا ھوں؟

16.  مجھے بل پر ا یریا وصول ھوئے ہیںجبکہ میرےکوئی واجبات بھی نہیں ہیں میں اب کیا کر سکتا ھوں۔؟

17.  میرا ایک گھریلو کنکشن ہے لیکن اب میں اپنی جگہ پر ایک دکان کھولنا چاہتا ھوں، کیا مجھے اپنا  ٹیرف تبدیل کرنے  کی ضرورت ہے؟

18.  میں نے اپنی دکان میں نیا پلانٹ نصب کیا ہے، اب میں کس طرح ذیادہ لوڈ حاصل کر سکتا ھوں؟

19.  مجھے اپنے بل پرڈیفیکٹو ایسٹیمیٹڈ ریڈنگ موصول ہو رہی ہے، وہ کیا ہے؟

20.  میں نے حال ہی میں جگہ خریدی ہے اس کے بل سابقہ ​​مالک کے نام ہیںمیں کس طرح اس کو درست کر سکتاھوں؟

21.  میں اپنے منظورشدہ لوڈ کو کم کرنا چاہتاھوں،کیا مجھے اسکے لیے کچھ اضافی ادا کرنا پڑے گا؟

22.  میرے علاقے میں بجلی کی بار بار بندش کے مسائل ہیں،اب کہاں جائیں ؟

23.  مجھے اپنا بل موصول نہیں ہوا ہے؟

24.  میں کس طرح اپنا کنکشن ایک نئی جگہ پر منتقل کر سکتا ھوں؟

1- منقطع سپلائی کب بحال ہوگی؟

آپ منقطع سپلائی کی بحالی کے بارے میں اپنے متعلقہ سب ڈویژن کے دفترکےشکایات مرکز سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں.مصروف ٹیلی فون لائن کی صورت میں111-000-118 یا 118 ڈائل کریں.

2- لیسکو دھاتی تار کے ساتھ پتنگ بازی کی وجہ سے فراہمی کی ناکامی کنٹرول کرنے کے لئے کیا کر رہی ہے؟

یہ مسئلہ گرڈ سٹیشن کے سامان کوٹیکنیکل سطح پرگارڈ وائرز اورنیٹس سے ڈھانپننے سے حل کیا جا رہا ہے.انتظامی اور قانونی سطح پر،گشت کا انتظام کیا جا رہا ہےجو  ملزمان کو گرفتار کر کےانھیں پولیس کے حوالے کر رہی ہے تاکہ ان کے  خلاف مقدمات قائم کیے جا سکیں تاہم، عوامی حمایت اس عمل کو روکنے کے لئے بہت ضروری ہے.لیسکو پرنٹ / الیکٹرانک میڈیاکےذریعےسیمینار،اپیل اور واک کا انتظام کر کےعوامی حمایت چاھتا ھے

3- علاقے میں کم وولٹیج کا مسئلہ کس طرح درست کیا جائے؟

اپنے علاقے کے ایس ڈی او /ایکس ای این /ایس ای سے رابطہ کریں۔یہ اپنی سطح پر مسئلے کو حل کریں گے.اگر ضروری ہوا تو، اضافی کام کے لئے لیسکو ہیڈ کوارٹر سے رجوع کریں گے.

4- دروازے یا گلی کی راہ میں رکاوٹ خطرناک کھمبے یا تاروں کو کس طرح ختم کیا جا سکتا ہے؟

کھمبے / تار گھر یا سڑک کی تعمیر سے پہلے نصب کیے گئے تھے،ا پنے علاقے کے ایگزیکٹو انجینئر آپریشن کو لکھ کر تفصیلات  دیں۔وہ کھمبے یا تاریں اتارنے کی ممکنہ لاگت کا تخمینہ تیار کریں گے.یہ قیمت کھمبے یا تاروں کی جگہ کی تبدیلی کے لئے آپ کی طرف سے ادا کی جائَے گی.

5- مقامی جگہوں یا ایک گاؤں میں بجلی کے لئے پالیسی اور طریقہ کار کیا ہے؟

علاقے یا گاؤں میں بجلی کے لئے مقامی یا صوبائی حکومت کی طرف سے  مالی منظوری دی جاتی ھےعلاقوں میں بجلی کی بحا لی کے لیے  اپنے نمائندے کے ساتھ رابطے میں رہیں لیسکو ایک فزیبلٹی رپورٹ فراہم کرے گامکمل لاگت کی ادائیگی پر، بجلی کا کام شروع کیا جائے گا.اسی طرح سےہاؤسنگ منصوبوں کی بجلی کی قیمت سپانسرز یا رہائشیوں کی طرف سےبرداشت کی جاتی ہے۔

6- نئے میٹر پرانے میٹر سےتیز کیوں چلتےجنہیں لیسکو کی طرف سے تبدیل کر دیا گیا ہے؟

یہ درست نھیں ہے۔ح‍قیقت یہ ہے کے نئے میٹر ٹھیک چلتے ہیں  پرانے میٹر زیادہ عمر، اندرونی اور بیرونی مسائل کی وجہ سے آہستہ ھو گئے تھے

7- مٹیریل لائنوں سے چوری ہوتا ہےتو لیسکوکوبجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے ایک طویل وقت کیوں لگتا ہے؟

لیسکو کی لائنز سے مال کی چوری ایک مجرمانہ سرگرمی ہے اورمحکمانہ انکوائری  کے علاوہ ،پولیس کی تحقیقات کے لئے FIR رجسٹر کرانے کی ضرورت پڑتی ہے.پولیس ایف آئی آرکےاندراج اورڈیپارٹمنٹل دستاویزات کی تکمیل کےبعد،چوری شدہ مٹیریل صارفین سے قیمت لے کر تبدیل کیا جاتا ہےجو جوقواعد/قانون کےمطابق اس کی حفاظت کی ذمےداری میںشامل ہیں۔ قیمت،بہرحال،عام صارفین سےقسطوںمیں لی جائے گی لیکن ایک صارف کی صورت میں ایک قسط میں وصول کی جائے گی

8- صنعتی صارفین کی مختلف اقسام کیا ہیں اور متعلقہ منظوری دینے والے حکام کون ہیں؟

       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن