en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

132-KVبھاٹی گرڈاسٹیشن پراندورنی ٹیکنیکل فالٹ آنے پر132-kv C.T بُش پھٹ گئے 
28/04/2016  


چیف ایگزیکٹولیسکوقیصرزمان کی ہدایات پرجنرل مینجرآپریشن اسداللہ خان کی ہمہ وقت نگرانی میں لیسکوGSO کے مستعدعملہ نے ہنگامی بنیادوں پرتمام گرڈاسٹیشن کے لازمی Componentsکی Testingاورضروری چیکنگ مکمل کرتے ہوئے دوپہردو بج کرپندرہ منٹp.m2:15 پر T-2 ) ٹرانسفارمرنمبر2)سے بجلی کی فراہمی مکمل طورپربحال کردی۔جبکہ ٹرانسفارمرنمبر1،(T-1)پر خرابی کے باعث بھاٹی گرڈاسٹیشن کے متاثرہ آٹھ فیڈرزابراہیم روڈ،علی ہجویری،امیرروڈ،قصورپورہ،پیرمکی،واسا،اورمیکروحبیب سے بجلی کی فراہمی کو بذریعہ لوڈمینجمنٹ دوپہردوبج کرپنتالیس منٹ p.m 2:45 پربحال کردیاگیا۔لیسکوحکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ بھاٹی گرڈاسٹیشن سے منسلک صارفین بجلی کم سے کم استعمال کریں تاکہ تمام صارفین کومسلسل بجلی مہیاکی جاسکے۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن