en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی فوری ادائیگی لیسکوکی اوّلین ترجیح ہے۔چیف ایگزیکٹولیسکوقیصرزمان 
31/03/2016  

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔ لیسکوچیف کایہ پیغام لیسکوہیڈکوارٹرز میں رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب جوکہ ڈائریکٹرجنرل ایڈمن طارق واحدخان کی صدارت میں منعقدہوئی میں سنایاگیا۔انہوں نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیک دئیے۔ڈائریکٹرجنرل ایڈمن طارق واحدخان نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔ریٹائرہونے والے ملازمین میں ایڈیشنل ڈپٹی مینجرذُوالفقارعلی،ایس ایس او1-محمدخالد،(لائن سپرنٹنڈنٹI-نذیراحمد،اشرف جاوید)،لائن سپرنٹنڈنٹII محمدیونس،ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسرمحمدسلیم ضیا،اکاؤنٹ اسسٹنٹ محمداکرام بھٹی،سیکورٹی سارجنٹ سیدامانت علی شاہ،(اَپرڈویژنل کلرک خالد محمود،محمداسلم خان،حاجی محمدحسین)،(ہیڈڈرافٹس مین احسان الحق،محمدطارق خان)،(لائن مینI-ولیم ڈیوڈ،عارف حسین،عظمت نواز،امجدعلی شاہ،محمدریاض)،سیکورٹی گارڈعارف علی،اسسٹنٹ لائن مین خلیل احمد،اسسٹنٹ فورمین عنائیت اللہ،(لاری ڈرائیورسیدنئیراعجاززیدی،خوشی محمد،محمدنواز)شامل ہیں

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن