en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

ایوانِ اقبال آڈیٹوریم میں ہنگامی طور پر سیفٹی سمینار کا اہتمام 
25/04/2016  


چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوقیصرزمان نے لیسکومیں لائن سٹاف کی کام کے دوران حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔اس ضمن میں ایوانِ اقبال آڈیٹوریم میں ہنگامی طور پر سیفٹی سمینار کا اہتمام کیاگیاجس میں لیسکوکے تمام اعلیٰ افسران جنرل مینجر چوہدری انور،آپریشن ڈائریکٹر اسداللہ خان، ایچ آرڈائریکٹر محترمہ آضیہ شعیب،چیف انجینئرآپریشن ساؤتھ میاں علیم،چیف انجینئر آپریشن نارتھ محسن رضا اور چیف انجینئرڈویلمپنٹ اصغر رضاکی مشاورت سے ہونے والے اہم فیصلوں کا اعلان کیاگیاجوکہ فوری طورپر نافذالعمل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ہرصبح08:30پر لیسکوکے تمام آپریشن سب ڈویژنل دفاتر،کیمپ آفسزاورجی ایس سی کے دفاترمیں صبح کی اسمبلی منعقد کی جائے گی۔جس میں قرآن پاک کی تلاوت و ترجمہ کا اہتمام کیاجائے گا،لائن سٹاف کی اسمبلی میں حاضری یقینی بنائی جائے گی اورسٹاف کو سیفٹی کے متعلق ضروری ہدایات دی جائیں گی۔اسمبلی سے غیرحاضری پرایمپلائی پورے دن کے لیے ڈیوٹی سے غیرحاضرتصورکیا جائے گااورسیفٹی کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سختی سے ایکشن لیاجائے گا۔متعلقہXEN/SEاور چیف انجینئرہرہفتے اپنے شیڈول کے مطابق سرپرائزچیکنگ کرکے اسمبلی کی تقریب کویقینی بنائیں گے۔چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکونے تمام آپریشن ایس ڈی اوز کو خاص ہدایات جاری کیں اور ان کو اس پورے سیفٹی کلچر کو لائن سٹاف میں اجاگر کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکونے لائن سٹاف کو درپیش حادثات کی ہر صورت روک تھام کے عزم کا اعادہ کیاہے اورکہاہے کہ کوتاہی کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن