en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

سیفٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے پرSDOلیسکومعطل 
26/04/2016  


چیف ایگزیکٹولیسکوقیصرزمان نے لیسکومیں کام کے دوران حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکم دیاتھا کہ آپریشن ڈیپارٹمنٹ کی تمام سب ڈویژنوں،کیمپ آفسز،اورجی ایس سی کے دفاتر میں صبح08:30بجے اسمبلی منعقد ہوگی جس میں قرآنِ پاک کی تلاوت بمع ترجمہ اور کام کے دوران حفاظتی اقدامات کے بارے میں ہدایات کا سیشن ہوگاجس میں لائن سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔
آج صبح جنرل مینجر آپریشن(OD)لیسکواسداللہ خان نے علی رضاآبادآپریشن سب ڈویژن کو چیک کیا اور شجاعت علی اسسٹنٹ مینجر آپریشن(SDO)کو اسمبلی سے غیرحاضرپایاجس پر اُسے فوری طورپرملازمت سے معطل(Suspend) کردیاگیا۔
جی ایم آپریشن لیسکو نے ہدایات جاری کیں کہ چیف ایگزیکٹولیسکوکے احکامات پر پوری شدومدّسے عمل کیاجائے ورنہ لاپرواہی/غفلت برتنے والے افسران اورملازمین جواسمبلی/سیفٹی سیشن میں شریک نہ ہوں گے اُن کو سخت سزاؤں کا سامناکرناپڑے گا

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن