en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

SDOآپریشن محمودبوٹی سب ڈویژن عبداللہ شبیر کودورانِ ڈیوٹی مسلح افرادنے شدیدتشددکانشانہ بنایا 
30/03/2016  


لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کےSDOآپریشن محمودبوٹی سب ڈویژن عبداللہ شبیر کودورانِ ڈیوٹی مسلح افرادنے شدیدتشددکانشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق SDOآپریشن سب ڈویژن محمودبوٹی نے مورخہ27-03-2016کودوران چیکنگ افتخاراحمد ولی محمد حوالہ نمبر45-11355-2036100 موضع ماری باغبانپورہ کوبجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑااوربجلی چوری ایکٹ کے تحت مذکورہ بجلی چورکے خلاف تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کروایا۔گذشتہ روزتقریباً دوبجے دنSDOآپریشن محمودبوٹی سب ڈویژن عبداللہ شبیر دفترمیں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے کہ بجلی چورافتخاراحمداپنے ساتھیوں بشارت،گلزاراحمداوردیگر10سے12نامعلوم مسلح افرادکے ساتھ دفترپرحملہ آورہوااورSDOآپریشن محمودبوٹی سب ڈویژن کوشدیدتشدد کانشانہ بنایا۔اس واقعے کے تھوڑی ہی دیربعدزوہیب بٹ جس کی ایماء پریہ پُرتشددکاروائی کی گئی تھی نے SDOمحمودبوٹی عبداللہ شبیرکوفون کیااورانہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔لیسکودفترپرحملہ کرنے والے مسلح افرادافتخاراحمد،بشارت،گلزاراحمداوردیگر10سے12نامعلوم افرادکے واقع کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔لیسکوچیف قیصرزمان نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بجلی چوری کے خلاف آپریشن رُکنے والا نہیں اور بجلی چوری کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری رہے گا۔لیسکوچیف نے مزیدکہا کہ لیسکوافسران اوراہلکاروں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن