en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکوکے چھ قیمتی لائن مین کام کے دوران حادثات کا شکارہوکر اپنی جانیں گنوابیٹھے 
12/05/2016  



بد قسمتی سے ماہ اپریل2016میں لیسکوکے چھ قیمتی لائن مین کام کے دوران حادثات کا شکارہوکر اپنی جانیں گنوابیٹھے۔اس سلسلے میں لیسکوانتظامیہ نے ہر کیس کی الگ الگ انکوائری کروائی ہے۔ تجزیہ کیاگیا ہے کہ ہر حادثہ یا توشہیدہونے والے کی اپنی لاپرواہی،غفلت اورحدسے زیادہ خوداعتمادی کی وجہ سے ہوا ہے یا کہیں سپروائزری سٹاف کی مناسب بریفنگ اور کام کی نوعیت نہ سمجھانے کی وجہ سے ہوا۔اس سلسلے میں محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے قصوروارملازمین کے خلاف سخت کاروائی/سزائیں عمل میں لائی گئیں۔مزید براں لیسکوانتظامیہ نے سخت اقدامات کئے ہیں اورتمام لیسکودفاتر میں صبح ساڑھے آٹھ تانوبجے نئی سیفٹی پالیسی اورسابقہ تجربات کی روشنی میں لیسکولائن سٹاف میں سیفٹی کی آگاہی پیدا کی جارہی ہے۔جس پر انتظامیہ سختی سے عمل کروارہی ہے۔اوراس سلسلے میں کوتاہی برتنے والے سپروائزرزاورآفیسرزکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔لیسکوانتظامیہ میڈیاسے بھی پرزوراپیل کرتی ہے کہ وہ اپنا اہم کرداراداکریں اورمختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے سیفٹی مہم کی آگاہی پھیلائیں۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن