en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکوکمپلینٹ سیل03470010553اور03470010888کے نمبروں پراپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ 
19/05/2016  

لاہور۔19مئی2016
چیف ایگزیکٹولاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)قیصرزمان نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں اس سال گرمی پچھلے سال مئی کے مہینے کی نسبت6سے 7ڈگری زیادہ ہے اوراسی نسبت سے بجلی کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوالیکن اس اضافے کے باوجودلیسکوکی بہترلوڈمینجمنٹ کے باعث لیسکوکے تمام شہری علاقوں کے گھریلو/کمرشل فیڈروں پر6گھنٹے اوردیہاتی علاقوں کے رہائشی/کمرشل اورٹیوب ویل فیڈروں پر8گھنٹے کانومبر2014سے جاری کردہ شیڈول برقرارکھاگیاہے۔ اسی طرح لیسکو ریجن میں موجود انڈسٹریل ڈومینیٹڈ اورتمام صنعتی فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی ہیں۔ لیسکوچیف نے کہاکہ بجلی صارفین کے لیے چوبیس گھنٹے ٹیکنیکل سٹاف کو الرٹ رہنے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیاگیاہے اور لائن سٹاف تین شفٹوں یعنی پہلی شفٹ صبح 6 سے دوپہر 2 بجے تک،دوسری شفٹ دوپہر2سے رات10بجے تک اور تیسری شفٹ رات10سے صبح6 بجے تک ہر سب ڈویژن کے کمپلینٹ سیل میں اپنی ڈیوٹی پر ہمہ وقت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیارہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بجلی صارفین بجلی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کے تعطل کی صورت میں اپنے بجلی کے بلوں پردرج نمبروں پرفوری رابطہ کریں یا لیسکوکمپلینٹ سیل03470010553اور03470010888کے نمبروں پراپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ لیسکوچیف قیصرزمان نے لیسکوصارفین کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ شدیدگرمی کی اس لہرمیں بجلی صارفین بجلی کے غیرضروری استعمال سے گریز کریں خصوصاً شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک بجلی کا استعمال کم سے کم کریں، عام بلب کی جگہ انرجی سیور استعمال کریں، ائیرکنڈیشنر کم سے کم استعمال کریں اورتھرموسٹیٹ 26 ڈگری پررکھیں۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن