en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں 
31/05/2016  


لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔ لیسکوچیف کایہ پیغام لیسکوہیڈکوارٹرزمیں رواں ماہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرز اور واجبات کے چیکس دینے کی تقریب جوکہ ڈائریکٹرجنرل ایڈمن طارق واحدخان کی صدارت میں منعقد ہوئی میں سنایاگیا۔ انہوں نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیک دئیے۔ ڈائریکٹرجنرل ایڈمن طارق واحدخان نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہوا ہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔ ریٹائر ہونے والے ملازمین میں چیف انجینئر راؤ ضمیرالدین، ایس ایس اوI-محمدصدیق، (کمرشل اسسٹنٹ محمداعظم،غلام مصطفی)،لائن سپرنٹنڈنٹI-محمدعلی،لائن سپرنٹنڈنٹII-محمدسلیم،(لائن مینI-طالب حسین،بشیراحمدشاہد،محمدابراہیم،دلاورحسین، محمدمنشاء، ریاض احمد)،ٹریسرمحمداسدقریشی، ہیڈکلرک محمدنذیر، لوئرڈویژنل کلرک محمداکرم، ٹیلی فونسٹ محمدمنشاء، فورمین ریاض احمد، اسسٹنٹ لائن مین محمدشبیر، بل ڈسٹری بیوٹر ریاض احمد، (نائب قاصدظہیر احمد، محمدصدیق)، دفتری تاج دین، چوکیدار منیرحسین ، سویپرپرویزمسیحشامل ہیں۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن