en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

بجلی کے بل جمع نہ کروانے والے درجنوں سرکاری دفاتر کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے 
09/06/2016  


لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوقیصرزمان کی ہدایت پر بجلی کے بل جمع نہ کروانے والے درجنوں سرکاری دفاتر کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ جن سرکاری اداروں کے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں ان میں سنٹرل آپریشن سرکل لیسکو کی حدود میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذمہ واجب الادا رقم 389824 روپے سٹریٹ لائٹ کے ذمہ 13584302روپے کرکٹ اسٹیڈیم کے ذمہ727938روپے پی ایچ اے کے ذمہ 255632روپے گورنمنٹ کالج کے ذمہ 19373روپے اور ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے ذمہ1441218 روپے ہیں۔ اس طرح درج بالا محکموں کے ذمہ سنٹرل آپریشن سرکل لیسکو کے ٹوٹل 16418287روپے واجب الادا ہیں۔
جبکہ لیسکونارتھ سرکل کی حدود میں ڈسٹرکٹ آفس پنجاب کے ذمہ4461323روپے چیف انجینئر ای اینڈ ایم کے ذمہ8642947روپے اے ای انجینئر (پاک)کے ذمہ1005002 روپے اسسٹنٹ پراجیکٹ مینجرکے ذمہ34859 روپے نیشنل ہائی وے کے ذمہ2202756 روپے ایس ای شاہی قلعہ کے ذمہ162639روپے راوی ٹاؤن کے ذمہ172040روپے ایس ڈی او ہائی وے کے ذمہ148459 روپے سٹریٹ لائٹ کے ذمہ690536روپے پنجاب اوقاف کے ذمہ475702 روپے پولیس اسٹیشن مستی گیٹ لاہورکے ذمہ91763 روپے ویٹرنری کالج کے ذمہ729062روپے اور پراپرٹی بورڈ کے ذمہ518975 روپے ہیں۔ اس طرح درج بالا محکموں کے ذمہ نارتھ سرکل لیسکو کے ٹوٹل19257504روپے واجب الادا ہیں۔
اوکاڑہ سرکل لیسکو کی حدودمیں محکمہ تعلیم کے ذمہ واجب الادا رقم4671490 روپے محکمہ صحت کے ذمہ426405 روپے ٹی ایم اے کے ذمہ 134268روپے پولیس اسٹیشن شمس آباد اور ست گرہ کے ذمہ 44941 روپے ہیں۔ااس طرح درج بالا محکموں کے ذمہ اوکاڑہ سرکل لیسکو کے ٹوٹل 5277104روپے واجب الادا ہیں۔
چیف ایگزیکٹولیسکوقیصرزمان کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل بروقت ادا نہ کرنے والے کسی بھی شخص یا ادارے سے نر می نہیں برتی جائے گی

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن