en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

بجلی کے بل جمع نہ کروانے والے سرکاری دفاتر کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے 
15/06/2016  


لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوقیصرزمان کی ہدایت پر بجلی کے بل جمع نہ کروانے والے سرکاری دفاتر کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ جن سرکاری اداروں کے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں ان میں سنٹرل آپریشن سرکل لیسکو کی حدود میں موجود یو ایم ٹی پمپ ڈسپوزل کے ذمہ66842،ٹی ایم اے نشترکے ذمہ48321،سپیشل ایجوکیشن45-C-2کے ذمہ39946،ایس ڈی او 2nd 2-C-1کے ذمہ47520،ڈائریکٹرانڈسٹریل کے ذمہ66860،ٹی ایم اے نشترٹاؤن کے ذمہ40540اور سوئی گیس کے ذمہ32407روپے ہیں۔اس طرح درج بالا محکموں کے ذمہ سنٹرل آپریشن سرکل لیسکو کے ٹوٹل 342436روپے واجب الادا ہیں۔ مزید براں سنٹرل آپریشن سرکل لیسکو نے اپنی حدود میں موجود42 ایسے گورنمنٹ کنکشنز گذشتہ ہفتے منقطع کیے تھے جن کے ذمہ لیسکوکے 23450710 روپے واجب الاداتھے۔
چیف ایگزیکٹولیسکوقیصرزمان کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل بروقت ادا نہ کرنے والے کسی بھی شخص یا ادارے سے نر می نہیں برتی جائے گی۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن