en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں 
30/06/2016  


لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔ لیسکوچیف کایہ پیغام لیسکوہیڈکوارٹرز میں رواں ماہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرز اور واجبات کے چیکس دینے کی تقریب جوکہ ڈائریکٹرجنرل ایڈمن طارق واحدخان کی صدارت میں منعقد ہوئی میں سنایاگیا۔ انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کو باوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرز اور چیک دئیے۔ ڈائریکٹرجنرل ایڈمن طارق واحدخان نے ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکا امیج بہتر ہوا ہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔ ریٹائر ہونے والے ملازمین میں اسسٹنٹ مینجر کسٹمر سروس محمد ممتاز خان، اکاؤنٹس آفیسر عزیز الرحمان، اسسٹنٹ مینجر محمد لیاقت، اکاؤنٹس اسسٹنٹ محمد اکبر آصف، اسسٹنٹ بشیر احمد، (SSO-IIمظفرخان، صابرعلی)، ٹیسٹ انسپکٹر محمد اسماعیل، ہیڈ ڈرافٹس مین مشتاق احمد شاہد، (اپرڈویژنل کلرک اصغر علی، محمد ناظم، محمداقبال اختر، محمدیوسف)، کرین آپریٹر محمد نواز، لوئر ڈویژنل کلرک محمد طفیل، میٹر ریڈر فاروق احمد، (لائن مین I-محمد الیاس، محمد اقبال، محمد انور اسماعیل، امانت علی، محمدایوب، نصرت علی، محمد انور، محمد اسلم، معراج دین، محمد یاسین، سخاوت علی، فجر دین)، (لائن مینII-محمداصغر، عبدالحمید، محمدشریف، محمدرمضان، محمدیاسین، مقبول احمد)، فٹر I-غلام رسول، لائن فورمین II-احمدعلی، (لاری ڈرائیور محمد بیدار، ملک ممتاز احمد، محبوب علی)، سیکورٹی گارڈ محمد اشرف، (اسسٹنٹ لائن مین خالد حسین، اکبرعلی، عبدالرحمان، مشتاق احمد)، دفتری محمد ہمایوں، سٹور ہیلپر محمد بوٹا، چوکیدار منظور احمد، (نائب قاصد محمد حفیظ، منظور حسین، محمد نواز، محمد شریف، محمد سلیمان) شامل ہیں۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن