en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا انعم روڈگلیکسوٹاؤن میں ہلاکتوں کا نوٹس 
25/07/2016  


وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا انعم روڈگلیکسوٹاؤن میں ہلاکتوں کا نوٹس لاہور میں طوفانی بارشوں سے گلیسکوٹاؤن میں انعم روڈ پر پول پرلگے بجلی کے میٹر میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جس کی وجہ سےL.Tلائن ٹوٹ کر نیچے گرگئی۔ سڑک پر نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی جمع تھا۔ پانی میں بجلی کی تار گرتے ہی کرنٹ آگیا اور راہ گزرتے ہوئے ایک خاتون اور ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمدنوازشریف نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابدشیر علی کو فوراً انکوائری کرنے کے لیے لاہور بھیجا جس پر انہوں نے24جولائی کو رات 11بجے مذکورہ جگہ کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکو قیصرزمان اور چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز لیسکو ڈاکٹرمصدق ملک بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ لیسکوکےXEN/SDO اور دوسرے متعلقہ افسران سب کو موقع پر طلب کیا۔ لیسکوملازمین اور افسران سے تفصیلی سوال وجواب کیے اس کے بعد وزیرمملکت نے انعم روڈکے رہائشی افراد اور دکانداروں سے بھی تفصیلی معلومات اکٹھی کرنے کے ساتھ ساتھ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی۔ حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کا نام کنول دختر محمد عتیق اور سیالکوٹ کی رہائشی تھی جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کا نام محمد عظیم ولد محمد سلیم اور وہ گھنٹہ گھر بازار سکھرکا رہنے والا تھا۔جبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام عمرحیات ولدجھلا ہے۔ یہ چک نمبر597جی بی تاندلیانوالہ فیصل آباد کا رہائشی ہے اور جنرل ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ تمام معلومات حاصل کرنے کے بعد وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابدشیر علی نے میڈیاسے گفتگو کی۔ بروز پیر دوپہر 2 بجے جناب وزیر مملکت نے عمرحیات زخمی کی عیادت کرنے کے لیے جنرل ہسپتال(ICU وارڈبیڈنمبر1 )کادورہ کیا انہوں نے مریض کی جلدصحت یابی کے لیے دعا کی اور مریض کو حوصلہ دیا وزیر مملکت نے جنرل ہسپتال میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لیے دس دس لاکھ روپے اور زخمی کے مکمل علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اَمر کا بھی جائزہ لیاجائے گا کہ بجلی کے میٹر میں پانی کیسے داخل ہوا کیونکہ ٹیمپرنگ کے بغیربجلی کے میٹر میں پانی داخل نہیں ہوسکتا۔ اس کے علاوہ ملک بھرمیں بجلی کے ترسیلی نظام کی خرابیوں کودور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ایک سوال پرچوہدری عابدشیرعلی نے کہاکہ بجلی کے ترسیلی نظام کوزیر زمین(انڈرگراؤنڈ)کرناممکن نہیں البتہ انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے ہم گنجان علاقوں میں ربڑ چڑھی ہوئی تاریں لگانے کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کو اِس حادثہ سے دلی دکھ ہوا ہے اور انکی خصوصی ہدایت پر مجھے حادثہ کی انکوائری کے لیے لاہوربھیجا گیا۔#

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن