en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

ریسکیو 1122 کی گاڑی کے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص فوت اور 2 افراد زخمی 
10/08/2016  


سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل لیسکو کے مطابق آج مورخہ 10-08-2016 کو تقریباً دوپہر ایک بجے ریسکیو 1122 کی گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر LEG-13-1798 ہے گلشن اقبال پارک کے قریب کسی ایمرجنسی پر پہنچنے کے لیے تیزی سے گزر رہی تھی کہ ڈرائیور کی غفلت سے گاڑی کے اوپر لگا ہواT کل کا فائر فائیٹر جو گاڑی کی چھت سے تقریباً 3 تا 5 فٹ اونچا تھا لیسکو کی نیوٹرل وائر کے ساتھ ہُک ہوگیا / پھنس گیا۔ گاڑی کی رفتار بہت تیز ہونے اور فائر فائیٹر کے تار میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 11-KVلائن ٹوٹ گئی اور نیچے باقی تاروں کے ساتھ گُچھا ہوگئی جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی۔ اس حادثے کے نتیجے میں ایک شخص فوت اور 2 افراد زخمی ہوگئے جوکہ شیخ زیدہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔#

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن