en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکونے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمدانورکی ہدایت پرآج لیسکومیں ریکوری ڈے منایا گیا۔ 
28/09/2016  

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)نے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمدانورکی ہدایت پرآج لیسکومیں ریکوری ڈے منایا گیا۔اس آپریشن میں چیف انجینئرنارتھ محمدطارق پاشااورچیف انجینئرساؤتھ محمدعلیم خان نے اپنے اپنے سرکلز میں ریکوری مہم کی نگرانی کی۔اس ریکوری مہم کو لیسکوکی تمام سب ڈویژنزمیں آپریٹ کیاگیا۔لائن سپرنٹنڈنٹ کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔سب ڈویژن کی سطح پر اسسٹنٹ مینجرآپریشن نے نگرانی کی جبکہ ڈویژن کی سطح پر ایکسئین حضرات نےSupervisionکی۔اس مہم میں گھریلواورکمرشل لاتعداد کنکشن بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی بنیادپرمنقطع کیے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ نادہندہ سرکاری محکموں اوراداروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی۔جن میں قابل ذکرسرکاری محکمے جن کے کنکشن منقطع کیے گئے اُن میںTMAواہگہ ٹاؤن ایک لاکھ روپے کانادہندہ تھا۔رینجرزآفس14.6لاکھ روپے،پنجاب پبلک ہیلتھ کو15.9لاکھ روپے کانادہندہ ہونے کی وجہ سے کنکشن منقطع کیے گئے۔کمانڈرستلج رینجرز4.9لاکھ روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرواٹرسپلائی کاکنکشن10لاکھ روپے کانادہندہ ہونے کے باعث کاٹ دئیے گئے۔#

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن