en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکو کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمدانورکی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن 
27/09/2016  

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمدانورکی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے ایکسئین علامہ اقبال ٹاؤن ڈویژن محمدرمضان بٹ کی سربراہی میں ڈویژن کی تمام سب ڈویژنوں میں مفصل کومبنگ آپریشن کیاگیااور رواں ماہ میں اس مہم کے دوران مختلف بجلی چوروں کوگیارہ لاکھ چودہ ہزارچھ سوبائیس(11,14,622)کے ڈیٹکشن یونٹس چارج کیے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ ایس۔ڈی۔او آپریشن سب ڈویژن راناٹاؤن سیدعاطف قمرنے بھی ایکسئین محمدرمضان بٹ کی سربراہی میں اپنے ایریامیں بجلی چوروں کے خلاف بھرپورآپریشن کیا۔تفصیلات کے مطابق راناٹاؤن سب ڈویژن کے ایریاٹالی والاکھوہ اورترکی والاکیمپ کے علاقوں میں موجودخانہ بدوشوں کی جھگیوں میں تقریباً400سے450 ڈائریکٹ کنڈے لگاکربجلی چوری کی جارہی تھی جسے رنگے ہاتھوں پکڑلیاگیااس کے علاوہ 10بجلی چورمیٹرمیں خرابی کرکے بجلی چوری کررہے تھے جن کے کنکشن کاٹ دئیے گئیاورتھانہ ہنجروال میں مذکورہ بالا بجلی چوروں کے خلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحتFIRدرج کرنے کے لیے20درخواستیں جمع کروائی گئیں۔لیسکوچیف چوہدری محمدانور کا کہنا ہے کہ ہم لیسکومیں بجلی چوری کی روک تھام اورریکوری میں بہتری کے لیے کسی بھی قسم کے مشکل حالات سے نبردآزماہونے کے لیے تیاررہتے ہوئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن