en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد 
08/09/2016  

پرآج مورخہ08-09-2016 بروزجمعرات صبح10:00بجے چیف انجینئرآپریشن نارتھ لیسکومحمدطارق پاشا کی سربراہی میں ننکانہ ڈویژن آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
مذکورہ کھلی کچہری میں سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل،ایکسئین ننکانہ ڈویژن،شیخوپورہ سرکل کے باقی ڈویژنوں کے ایکسئین صاحبان اور ننکانہ ڈویژن کے تمامSDO'sنے شرکت کی۔کھلی کچہری کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجیدسے کیاگیا۔اس کے بعدXENننکانہ ڈویژن نے حرفِ آغاز کرتے ہوئے چیف انجینئر محمدطارق پاشاکا ننکانہ میں آنے پرشکریہ اداکیااورشکایات پیش کرنے کے لیے صارفین کو مدعوکیا۔تمام صارفین نے باری باری اپنے مسائل پیش کیے جن کے فوری حل کے لیے موقع پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے۔
صارفین کی شکایات پر موقع پر موجود متعلقہSDOاورROکوطلب کیاجاتا۔ROآفس کا تمام متعلقہ عملہ بھی وہیں موجودتھا جواُسی وقت بجلی کابل درست کرکے صارفین کو ادائیگی کے لیے دیتے رہے۔صارفین کی شکایات کے بعد محکمہ لیسکوکے ننکانہ ڈویژن کے اپنے ملازمین کے مسائل کو بھی سُناگیا اور جائز مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کے احکامات دیئے گئے۔موقع پرS.EاورXENکے موجود ہونے سے وہ مسائل بھی فوراً حل ہوئے۔
مذکورہ کھلی کچہری کے بعد تمام افسران کے ساتھ چیف انجینئر صاحب نے ایک تفصیلی میٹنگ کی جس میں ننکانہ ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور ضروری امورمیں رہنمائی فراہم کی گئی

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن