en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکوکے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمدانورنے ریٹائرڈملازمین کو پنشن پیپرزاورچیک دئیے 
30/09/2016  


لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمدانور نے کہا ہے کہ محکمہ کے ملازمین ہمارااثاثہ ہیں جواپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بجلی کی چالولائنوں پر کام کرتے ہیں اور عوام کی سہولت کے لیے شدید سردی کا موسم ہویاشدید گرمی کا ہر موسم میں24گھنٹے بجلی کے ترسیلی نظام کو بحال رکھنے کے لیے اوراکثراوقات اپنی جان کی پرواہ کیے بغیراپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے مصروف رہتے ہیں۔کمپنی کے ملازمین ادارے کیلئے دِل وجان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب جنرل مینجرٹیکنیکل لیسکو اصغررضاکی صدارت میں منعقدہوئی اوراس تقریب میں اُنھوں نے لیسکوچیف کادرج بالاپیغام پڑھ کرسنایا۔انہوں نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیک دئیے۔جنرل مینجرٹیکنیکل لیسکواصغررضا نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔ریٹائرہونے والے ملازمین ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسررفیق احمدخان،ڈیٹاانٹری سپروائزرسیدغضنفرعلی،اپرڈویژنل کلرک محمدشریف انجم،(لائن مینI-الطاف حسین، محمدرمضان،محمدمنظور،فضل حسین)،فٹرI-منظورحسین،اسسٹنٹ لائن مین اکبرعلی،(نائب قاصدمحمدعارف،محمدیعقوب)، لاری ڈرائیورعبدالرشیدشامل ہیں۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن