en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

چیف ایگزیکٹو لیسکوواجد علی کاظمی کی ہدایت پرمحرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی 
05/10/2016  

چیف ایگزیکٹو لیسکوواجد علی کاظمی کی ہدایت پر آپریشن ڈائریکٹر اصغر رضا چوہدری نے محرم الحرام کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فوکل پرسن لیسکو نامزد کئے ہیں ۔جس کے مطابق ڈپٹی مینیجرآپریشن داتا دربار ڈویژن محمد زاہد(موبائل فون نمبر: 0347 0011140) کو ناردرن سرکل کے علاقے شاہدرہ،فیروزوالا،راوی روڈ،داتا دربار،دہلی گیٹ،بھاٹی گیٹ اورگلشن راوی کے ملحقہ علاقے جبکہ ایسٹ سرکل کے علاقے واہگہ،باٹا پور،شالامار،فتح گڑھ،رام گڑھ،باغبانپورہ،اور سنگھ پورہ کے ملحقہ علاقوں کے لئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ڈپٹی منیجر آپریشن سمن آباد ڈویژن حماداﷲ(موبائل فون نمبر: 0347 0011240) کو سنٹرل سرکل کے علاقے ساندہ،کرشن نگر،علامہ اقبال ٹاؤن،وحدت روڈ،ٹھوکر اور ملتان روڈ کے ملحقہ علاقے جبکہ ساؤتھ سرکل کے علاقے گلبرگ،ڈیفنس،کوٹ لکھپت،والٹن روڈ،برکی،ہڈیارہ اورصدر کینٹ کے ملحقہ علاقوں کے لئے فوکل پرسن نامزد کیا گیاہے۔
تمام متعلقہ لیسکو سٹا ف ،منتظمین ذوالجناح اور عوام الناس سے درخواست ہے کہ دورانِ محرم الحرام بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں لیسکو کے نامزد کئے گئے اپنے علاقے کے متعلقہ فوکل پرسن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن