en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکو کے چیف ایگزیکٹو سیدواجدعلی کاظمی کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری 
06/10/2016  

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو سیدواجدعلی کاظمی کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے ایکسئین ٹاؤن شپ ڈویژن رائے محمداصغر کی سربراہی میں ڈویژن کی تمام سب ڈویژنوں میں مفصل کومبنگ آپریشن کیاگیااورماہ ستمبر2016ء میں اس مہم کے دوران بجلی چور مختلف طریقے مثلاً ڈائریکٹ کنڈا،میٹرمیں خرابی،میٹر میں سوراخ وغیرہ جیسے حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیاٹوٹل279بجلی چوروں کوپکڑاگیااِنہیں چارلاکھ بیاسی ہزارچھ سو پچیس(4,82,625)یونٹس ڈالے گئے اور74ایف آئی آر درج کرنے کے لئے مختلف تھانوں میں درخواستیں بھجوائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن سب ڈویژن کے علاقہ میں سے18بجلی چوروں کوپکڑاگیااور35432یونٹس چارج کیے گئے اورپولیس اسٹیشن جوہرٹاؤن کوFIRدرج کرنے کے لئے چٹھی بھی تحریر کی گئی۔واپڈاٹاؤن سب ڈویژن کے علاقہ میں سے42بجلی چوروں کوپکڑاگیااور70681یونٹس چارج کیے گئے اورتھانہ ستوکتلہ کو12،گرین ٹاؤن سب ڈویژن کے علاقہ میں سے29بجلی چوروں کوپکڑاگیااور57843یونٹس چارج کیے گئے اورتھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کو10،ٹاؤن شپ سب ڈویژن کے علاقہ میں سے31بجلی چوروں کوپکڑاگیااور42692یونٹس چارج کیے گئے اورتھانہ ٹاؤن شپ کو2،کالج روڈسب ڈویژن کے علاقہ میں سے39بجلی چوروں کو پکڑاگیااور56677یونٹس چارج کیے گئے اورتھانہ ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن کو10،لیاقت آبادسب ڈویژن کے علاقہ میں سے5بجلی چوروں کوپکڑاگیااور5264یونٹس چارج کیے گئے،ائیرلائن سب ڈویژن کے علاقہ میں سے 42بجلی چوروں کو پکڑاگیااور110814یونٹس چارج کیے گئے اورتھانہ ستوکتلہ،نواب ٹاؤن کو8،انجینئرنگ ٹاؤن سب ڈویژن کے علاقہ میں سے67بجلی چوروں کو پکڑاگیااور98007یونٹس چارج کیے گئے اورتھانہ گرین ٹاؤن،ستوکتلہ کو26،بہارکالونی سب ڈویژن کے علاقہ میں سے6بجلی چوروں کو پکڑاگیااور5215یونٹس چارج کیے گئے اورتھانہ لیاقت آبادکو5ایف آئی آردرج کرنے کے لئے درخواست بھی تحریر کی گئی۔
لیسکوچیف سیدواج علی کاظمی کا کہنا ہے کہ ہم لیسکومیں بجلی چوری کی روک تھام اورریکوری میں بہتری کے لیے کسی بھی قسم کے مشکل حالات سے نبردآزماہونے کے لیے تیاررہتے ہیں اورہرممکن اقدامات کررہے ہیں

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن