en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

چیف ایگزیکٹوکی ہدایت پرشیخوپورہ،قصور اوراوکاڑہ کے لیے بھی فوکل پرسن نامزد  
10/10/2016  

چیف ایگزیکٹو لیسکوواجد علی کاظمی کی ہدایت پرجنرل مینجرآپریشن اصغر رضا چوہدری نے محرم الحرام کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے لاہورسے باہرکے سرکلزشیخوپورہ،قصور اوراوکاڑہ کے لیے بھی فوکل پرسن لیسکو نامزد کئے ہیں ۔جس کے مطابق ڈپٹی مینجر(ٹیکنیکل) ندیم میمن(موبائل فون نمبر: 0347 0011401) کواوکاڑہ ڈپٹی منیجر (ٹیکنیکل)امتیازحسین(موبائل فون نمبر: 0347 0011601) کوشیخوپورہ جبکہ ڈپٹی مینجر(ٹیکنیکل) میاں محمدامین(موبائل فون نمبر:0347-0011701)کوقصور سرکل کے ایریا کے لیے فوکل پرسن نامزد کیا گیاہے۔
اوکاڑہ،قصوراورشیخوپورہ کے تمام متعلقہ لیسکو سٹا ف ،منتظمین ذوالجناح اور عوام الناس سے درخواست ہے کہ دورانِ محرم الحرام بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں لیسکو کے نامزد کئے گئے اپنے علاقے کے متعلقہ فوکل پرسن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن