en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

ایڈیشنل ہیلتھ سیفٹی&انوائرمنٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری 
26/10/2016  

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)ہیڈکوارٹرمیں بورڈآف ڈائریکٹرزکے گذشتہ اجلاس کے دورانسیفٹی کے حوالے سے مفصل بات چیت کی گئی اورایک ایڈیشنل ہیلتھ سیفٹی&انوائرمنٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی تھی جس کے ذمہ ملازمین کی کام کے دوران سیفٹی کویقینی بنانے اورپروجیکٹس کے دوران انوائرمنٹ سیفٹی جیسے معاملات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرواجدعلی کاظمی کے حکم پرآج مورخہ26اکتوبر2016ء کو لیسکوریجنل ٹریننگ سینٹرسبزہ زارمیں لیسکومیں برقی لائنوں پر کام کے دوران معذورہونے والے افرادکے لیے سیفٹی کے عنوان سے پروگرام ترتیب دیاگیاجس میں بجلی کی لائنوں پرکام کے دوران معذورہونے والے ملازمین کو ڈپٹی ڈائریکٹرسیفٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹرٹریننگ نے مذکورہ بالاعنوان پرلیکچردیامزیدبراں چیف ایگزیکٹولیسکونے حکم دیاکہ اِن تمام معذورافرادکولیسکوہیڈکوارٹرمیں تعینات کرکے ان کے مختلف گروپس تشکیل دیئے جائیں اوریہ معذورملازمین فیلڈمیں جاکربجلی کی لائنوں پر کام کرنے والے ملازمین کو کام کے دوران حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں۔تاکہ ان ملازمین کی زندگیوں کو بچایاجاسکے اورحادثات کی تعدادمیں کمی کی جاسکے۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن