en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب 
31/10/2016  

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوواجدعلی کاظمی نے کہا ہے کہ محکمہ کے ملازمین ہمارااثاثہ ہیں جواپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بجلی کی چالولائنوں پر کام کرتے ہیں اور عوام کی سہولت کے لیے شدید سردی کا موسم ہویاشدید گرمی کا ہر موسم میں24گھنٹے بجلی کے ترسیلی نظام کو بحال رکھنے کے لیے اوراکثراوقات اپنی جان کی پرواہ کیے بغیراپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے مصروف رہتے ہیں۔کمپنی کے ملازمین ادارے کیلئے دِل وجان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب ڈائریکٹرجنرل ایڈمن طارق واحدخان کی صدارت میں منعقدہوئی اوراس تقریب میں اُنھوں نے لیسکوچیف کادرج بالاپیغام پڑھ کرسنایا۔انہوں نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیک دئیے۔ڈائریکٹرجنرل ایڈمن طارق واحدخان نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔ریٹائرہونے والے ملازمین میں ڈائریکٹرجنرل آئی۔ٹی امتیازاحمدبٹ،سٹاف آفیسر محمداشرف،(ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسرسعیداختر،شاہدمحمود)،ایس ایس اوI- سردارعلی،میٹرریڈنگ سیکشن سپروائزرنعمت علی نعیم،اپرڈویژنل کلرک محمدصادق،لائن مینI- لیاقت علی،میٹرریڈرسیداعجازحسین،(لائن مینII- سہیل احمد،امانوئل مسیح)،(اسسٹنٹ لائن مین سیدزوارحسین،محمدانور)،(فٹرI- محمدارشد،احمدعلی)،ہیڈمالی محمدعلیشامل ہیں۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن