en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکوکی جانب سے پہلا نیٹ میٹرنگ سسٹم الیکٹرسٹی میٹر لگادیاگیا 
10/11/2016  

لیسکو میں پہلا نیٹ میٹرنگ سسٹم الیکٹرسٹی میٹر لگایا گیا
لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کی جانب سے بجلی پیدا کرنے کے متبادل ذرائع سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم (rooftop) شروع کیا گیا ہے۔ جس کے تحت لیسکو کی جانب سے پہلا نیٹ میٹرنگ کنکشن میسر زسکائی پاور اندسٹریز( پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور کو گذشتہ روز مہیا کیا گیا، لیسکو کی حدود میں یہ پہلا نیٹ میٹرنگ کنکشن ہے جو کہ لیسکو چیف ایگزیکٹوواجد علی کاظمی کی وسیع النظر ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔نیٹ میٹرنگ کے اس کنکشن کا حجم 135کلو واٹ ہے۔
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے کہا کہ وہ صارفین جو خود سولر سسٹم کے ذریعہ بجلی پیدا کر سکتے ہیں وہ اب اضافی بجلی لیسکو کو فروخت کر سکتے ہیں۔اس طرح ایک طرف ایسے صارفین اپنی اضافی پیدا کی گئی بجلی قومی دھارے میں شامل کر کے لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے اور ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور دوسری طرف اپنی آمد نی میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ کنکشن ایسا بجلی کا کنکشن ہے جس کے تحت خاص میٹر کے ذریعے بجلی کی امپورٹ اور ایکسپورٹ دونوں کی پیمائش ہو گی یعنی جب صارف لیسکو کی بجلی استعمال کرے گا تو اس امپورٹ کی گئی بجلی اور صارف کی اپنی بنائی ہوئی اضافی بجلی جو ایکسپورٹ کرے گا یہ میٹر دونوں کی پیمائش کرے گا اور مہینہ کے آخر میں جمع تفریق کر کے واضح کرے گا کہ صارف نے کتنی بجلی لیسکوسے حاصل کی اور کتنی بجلی لیسکو کو فروخت کی۔
مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ لاہور میں نیٹ میٹرنگ سسٹم کا مختلف اداروں میں کامیاب آغاز کے بعد اس سلسلہ میں گھریلو صارفین بھی لیسکو حدود کے مختلف علاقوں میں سولر پینلز لگوا کر لیسکو سے رابطہ کر سکتے ہیں۔اس سلسلہ میں لیسکو کے متعلقہ ملازمین کو خصوصی ٹریننگ بھی مہیا کی گئی ہے۔لیسکو چیف نے بتایا کہ اس سسٹم کی کامیابی بڑے پیمانے پر ملک میں صاف اور سر سبز توانائی کا راستہ ہموار کرے گی۔اس قسم کے منصوبے نہ صرف موجودہ حکومت کی طرف سے توانائی کے بحران کو کم کرنے میں معاون بلکہ اس میں مزید بہتری لانے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے لیسکو مینجمنٹ خصوصاََ ایڈیشنل چیف انجینئر عدنان ریاض میر، ان کی ٹیم ، ریجنل مینجر ایم اینڈ ٹی ایسٹ شفقت حسین، ان کی ٹیم اور پی اینڈ آئی ڈیپارٹمنٹ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن