en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکوچیف ایگزیکٹوواجد علی کاظمی کی جانب سے سیفٹی سے متعلق آگاہی پروگرام 
12/11/2016  

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوواجد علی کاظمی کی جانب سے سیفٹی سے متعلق آگاہی پروگرام کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیفٹی اوربرقی لائنوں پرکام کے دوران معذور ہونے والے افرادجنہیں لیسکوچیف کی ہدایت پر سیفٹی انسٹرکٹرزمقرر کیا گیا ہے پر مشتمل ٹیم نے خانقاہ ڈوگراں،صفدرآباداورعطاآبادسب ڈویژنوں میں لائن سٹاف کوسیفٹی سے متعلق لیکچر دیا ۔لیکچر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیفٹی لیسکو نے انسٹرکٹرز کے ہمراہ فیلڈ میں کام کرنے والے عملہ کوکام کے دوران مکمل احتیاطی تدابیرسے آگاہ کیا۔ انسٹرکٹرز نے بتایاکہ کام شروع کرنے سے پہلے سیفٹی کا خاص خیال رکھا جائے،جب تک مکمل طورEquipedنہ ہوں یعنی کام کے مطابق ہرطرح کی ضروریT&Pسے لیس نہ ہوں لائنوں کے اُوپرکام کے لیے مت جائیں اورکسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے،لائن کے دونوں اطراف سے مکمل ارتھنگ کی جائے، بیلٹ کا استعمال کریں،کام شروع کرنے سے پہلے پرمٹ لیا جائے ۔ انسٹرکٹرز کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے ہم کسی ناگہانی حادثہ سے بچ سکتے ہیں۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن