en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکوکاموسم سرما میں ترسیلی نظام کوبہترکرنے کی طرف اہم قدم 
11/11/2016  

چیف ایگزیکٹو لیسکو واجد علی کاظمی کی جانب سے موسم سرما کے دوران لیسکو کے ترسیلی نظام کو مکمل بحال کرنے اور اس میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لئے ایک اور انقلابی قدم کا آغاز کیا ہے۔لیسکو چیف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما کے دوران ترسیلی نظام میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، تاکہ آنے والے موسم گر ما میں صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس سلسلہ میں لیسکو کے سات سرکلز میں مجموعی طور پر 200kvاستعدادکے 350ٹرانسفارمرز فراہم کئے گئے ہیں، یعنی ہر سرکل کو 50ٹرانسفارمر ز مہیا کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹولیسکونے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی طلب کے بہت زیادہ بڑھ جانے اور گرم موسم کی شدت کے پیشِ نظر صارفین کو بجلی تسلسل کے ساتھ مہیاکرناہماری ترجیح ہوگی اور ایسے موسم میں مرمتی کاموں اور تعمیراتی کاموں کے لیے بجلی زیادہ بندکرنا مناسب نہ ہوگا لہٰذا یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ مرمتی او راصلاحی کاموں کو تفصیل کے ساتھ موسم سرمامیں ہی مکمل کیاجائے تاکہ آئندہ آنے والے موسم گرما میں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جاسکے۔لیسکوکا بجلی کی ترسیل کا نظام جہاں جہاں بھی سابقہ گرمیوں میں اوورلوڈپایاگیاتھا وہاں سسٹم میں نئے ٹرانسفارمرزشامل کرکے لوڈ کو تقسیم کیاجائے گا تاکہ بجلی کے ترسیلی نظام کو آئندہ گرمیوں میں تسلسل دیاجاسکے۔سسٹم میں ایسے تمام مقامات جہاں ٹرانسفارمرز کی استعداد کم ہے مثلاً100-Kvaکا ٹرانسفارمرنصب ہے اور صارفین بجلی کی ضرورت زیادہ ہے وہاں کے ٹرانسفارمرکو بڑے ٹرانسفارمر یعنی200-Kvaسے تبدیل کیاجائے گاتاکہ آئندہ گرمیوں میں ممکنہ مشکلات سے نمٹا جاسکے۔
لیسکو کی حدود میں ترسیلی نظام کی درستگی اوراس میں بہتری لانے کے لئے H.Tاور L.T لائنوں کا جائزہ لے کر ان میں پائی جانے والی خامیوں کا فوری حل کیا جائے گا اور ایسے علاقے جہاں بجلی کی تاریں خستہ حالت یا غیر مناسب حالت میں ہوں جس سے نقصان کا اندیشہ ہوان کو فوری طور پر درست کر کے عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔مزید برآں سڑکوں کے کناروں اور ایسے علاقے جہاں بجلی کی لائنوں کے ساتھ درخت موجود ہیں جس سے ترسیلی نظام میں رکاوٹ یا ٹرپنگ کا اندیشہ ہووہاں درختوں کی ٹرمنگ بھی کی جائے گی، اور کومبنگ آپریشن کے دوران جہاں بجلی کے پول ٹیرھے ہیں یا اُنکی پوزیشن کسی گاڑی وغیرہ کے ٹکرانے سے خراب ہوگئی ہے اُن ٹیرھے اور خراب کھمبوں کو درست کرنے کے ساتھ جہاں ضرورت ہو ان کو تبدیل بھی کیا جائے گا۔زائد المیعاد اور بوسیدہ میٹریل کو بھی تبدیل کیاجائے گا تاکہ بجلی کے ترسیلی نظام میں تعطل پیدا نہ ہو سکے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی جانب سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا کہ بجلی کی تنصیبات مثلاََ ٹرانسفارمرز کے نیچے اور بجلی کے کھمبوں کے قریب تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور بجلی کے نظام کے حوالے سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قریبی سب ڈویژن یا لیسکو کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن