en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکوچیف ایگزیکٹوسیدواجدعلی کاظمی نے دیپالپور ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقادکیا 
14/11/2016  

لیسکوچیف ایگزیکٹوسیدواجدعلی کاظمی نے آج مورخہ14نومبر2016بروز پیردوپہر ایک بجے دیپالپور ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔جس میں جنرل مینجرٹیکنیکل چوہدری محمدانور،جنرل مینجرآپریشن اصغررضا،کسٹمرسروسزڈائریکٹرمرزاخالد،ایچ آرڈائریکٹرعاضیہ شعیب،چیف انجینئرآپریشن نارتھ محمدطارق پاشا ،آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ اوراکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان،سپرنٹنڈنگ انجینئراوکاڑہ سرکل ایم اے قمر،ایکسئین دیپالپور ڈویژن سیدقربان علی شاہ،ایس ڈی او دیپالپورسٹی ،ایس ڈی او دیپالپوررورل، ایس ڈی او حویلی رورل،ایس ڈی او حویلی سٹی اورریوینوآفیسردیپالپور ڈویژن نے شرکت کی۔
اس کھلی کچہری میں مقامیMNAراؤ اجمل خان اور دیگرمقامی سیاسی قائدین نے بھی شرکت کی۔ بڑے پیمانے پر صارفین/سائلین کے لیے انتظام کیاگیاتھا۔کھلی کچہری کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیاگیااُس کے بعد سٹیج سیکرٹری نے سیاسی قائدین کواظہارخیال کے لیے مدعوکیااورپھرMNAراؤاجمل خان نے خیالات کا اظہارکرنے کے ساتھ ساتھ کچھ شکوے شکایات اورکچھ مطالبات بھی پیش کیے۔راؤاجمل خان نے شکوہ کیا کہ بہت سی جگہوں پرOver Billingکی جارہی ہے۔یعنی صارفین کو زیادہ یونٹس ڈالے جارہے ہیں۔بل کی درستگی کے لیے صارفین کو پریشان ہوناپڑتاہے اورمطالبات بھی کیے کہ دیپالپورڈویژن کی کم از کم ایک سب ڈویژن کو ماڈل سب ڈویژن کا درجہ دیاجائے اورOne Windowآپریشن کے تحت مسائل حل کیے جائیں۔ضرورت پڑنے پر دیپالپورمیں کرین کا انتظام کرنا مشکل ہوجاتاہے لہٰذا ایک عدد کرین دیپالپورڈویژن میں مہیاکی جائے۔خراب ٹرانسفارمرز کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک ورکشاپ اوکاڑہ میں بھی مہیا کی جائے تاکہ خراب ٹرانسفامرزکولاہورلے کر جانے کی بجائے اوکاڑہ ہی میں ٹھیک کیاجاسکے۔
چیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجد علی کاظمی نے ڈائس پر آکرکہا کہ آج کے بعدOver Billingکوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اورجوزائدیونٹس کسی بھی کو ڈالے گئے ہیں وہ واپس کیے جائیں گے۔اس موقع پر چیف لیسکوواجدعلی کاظمی نے دیپالپور اربن سب ڈویژن اورریوینوآفیسردیپالپورڈویژن کے دفاترکو ماڈل دفاتر بنانے کا اعلان بھی کیا۔انھوں نے کہا کہ سابقہ گرمیوں میں جہاں جہاں بھی ٹرانسفارمرزجلنے کے واقعات ہوئے ہیں اُن تمام جگہوں پر ایک ایک مزیدٹرانسفارمرشامل کیا جائے یا وہاں موجودٹرانسفارمر کی صلاحیت کو بڑھایاجائے تاکہ آئندہ گرمیوں میں کسی بھی صارف کو مشکل پیش نہ آئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ دیپالپورکو نہ صرف کرین دی جائے گی بلکہ بکٹ ماؤنٹڈ(Bucket Mounted)گاڑیاں بھی دی جائیں گی تاکہ محکمہ کے ملازمین کا تحفظ بھی یقینی ہوسکے اس کے علاوہ محکمہ کے ملازمین کے لیے ایک ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔اپنے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے چیف لیسکونے کہا کہ ایک ماہ کے اندراندرتمام میٹر،تاریں ٹرانسفارمرز یاکھمبے وغیرہ کچھ بھی جو درست نہ ہو اُسے درست کیاجائے اور دیپالپوراورحجرہ کو ہیذرڈHazardفری بنایا جائے تاکہ یہاں انٹرپشن فری سپلائی دی جاسکے۔ ایک ماہ کے بعدحجرہ اوردیپالپورڈویژنز کی تمام سب ڈویژنوں کا میں خودعلاقہ چیک کروں گا۔
مزیداعلان کرتے ہوئے انھوں نے صارفین سے کہا کہ یہاں کےDefective میٹرز بغیرچارجز کے فری آف کاسٹ تبدیل ہونگے اور جتنے بھی ہاتھ سے درست کیے ہوئے بل آپ کے پاس موجود ہیں وہ تمام کے تمام بل آپکوآئندہ ماہ کمپیوٹرائزڈ درست شدہ ملیں گے۔بصیرپورکا66-KVکا گرڈاسٹیشن بہت جلد اَپ گریڈکیا جائے گا۔تمام تحصیلوں میں ایک ایک پرائیویٹ ٹرانسفارمرز ریپئر ورکشاپ منظورکی جائے گی تاکہ لاہورسے باہرکی تحصیل میں وہیں پرخراب ٹرانسفارمرز درست کیے جاسکیں۔
ایک شکایت پر چیف لیسکونے کہاکہ ایسی تمامFIR'sجن کے نامزد افرادفوت ہوچکے ہیں وہFIR'sواپس لی جائیں اورایسی FIR'sجوغلط درج ہوئی ہیں اُن پر بھی انکوائری کرکے واپس لی جائیں۔ایک شکایت پر انھوں نے جنرل مینجر ٹیکنیکل کو نوٹ کروایاکہ وہ تمام فیڈرزجن پر کام نامکمل ہے انہیں31دسمبرتک مکمل کروایاجائے اور جتنی بھی دیپالپورکی L.Tپروپوزلز منظورہوچکی ہیں اُن پر بھی جلداَرجلدکام کروایاجائے۔ایسے تمام ملازمین جن کے خلاف سنگین قسم کی شکایات سامنے آئیں ان کو موقع پر ہی معطل کردیاگیا۔
چیف لیسکونے تمام سائلین سے اپیل کی کہ اپنی درخواستوں پر اپناموبائل فون نمبرضرور درج کریں ہم ہر ایک درخواست کو پڑھ کر جائزمسئلے کو حل کریں گے اورضرورت پڑنے پر درخواست گزارسے رابطہ بھی کریں گے۔
کھلی کچہری کے اختتام پر چیف لیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے سائیں پیرعبدالرزاق کے مزارپرحاضری دی فاتحہ خوانی/دعاکے بعدانھوں نے محکمہ کی انتظامیہ سے تمام اوکاڑہ سرکل اوراس کی ڈویژنزاورسب ڈویژنز کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ان کی سابقہ کارکردگی زیرِ بحث لائی گئی اورآئندہ کی حکمت عملی ورہنمائی کی گی

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن