en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکوچیفایگزیکٹوکی لیسکوبورڈآف ڈائریکٹرزکے ممبران کے ہمراہ ٹریننگ سیشنزکے اختتامی سیشن میں شرکت  
18/11/2016  

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوسیدواجدعلی کاظمی نے لیسکوبورڈآف ڈائریکٹرزکے ممبران ظفرعثمانی،ملک عبدالقیوم اورایچ آرڈائریکٹرعاضیہ شعیب کے ہمراہ ایمبیسڈرزہوٹل میں منعقدہBehavioural Based Saftey (BBS)ٹریننگ سیشنزکے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پاک سیفٹی سیلویشن اورانسٹیٹیوٹ آف لائن مین ایجوکیشن اینڈسیفٹی کے زیراہتمام لیسکو کے لائن سٹاف کی سیفٹی کے حوالے سے آغاز کیے جانے والے پروگرامBehavioural Based Saftey (BBS)کے اختتامی سیشن میں لیسکوچیف سیدواجدعلی کاظمی اوربورڈآف ڈائریکٹرزکے ممبر ظفرعثمانی نے لیسکولائن سٹاف سے خطاب کیا۔لیسکوچیف نے لائن سٹاف کویہ باورکروایاکہ آپ لوگ لائنوں پرکام کرنے سے پہلے اچھی طرح اپنی سیفٹی کوجانچیں اوریہ اطمینان کرلیں کہ لائن چالونہ ہوآپ مکمل Equipedہوکرلائن پر کام کریں تا کہ کسی بھی حادثہ کے امکانات نہ ہوں۔کبھی بھی اجلت والے ماحول میں لائنوں پر کام کرنے کے لیے نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ لیسکولائن سٹاف محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیثت رکھتاہے اورلیسکولائن سٹاف ہروقت صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کوشاں رہتاہے۔لیسکوچیف نے کہا کہ برقی لائنوں پر کاموں جیسے اہم امورسرانجام دینے والے ملازمین کی جان کی حفاظت کرنا بھی لیسکوکی اہم ذمہ داریوں میں سے ہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف سب ڈویژنزسے لائن سٹاف کوBehavioural Based Saftey (BBS)پروگرام کے تحت ٹریننگ دی جائے گی اورلائن سٹاف میں ہیلتھ اورBehavioural Based Safteyکے حوالے سے مسلسل شعوراجاگرکیاجائے گاتاکہ لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کے ضیاع کوروکا جاسکے۔لیسکوچیف کا کہناتھاکہ لائن سٹاف کے حفاظتی اقدامات کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔مختلف آپریشن سب ڈویژنوں میں سیفٹی اویرنس کیمپینز(Safety Awareness Campaigns)گذشتہ ایک ماہ سے مسلسل چل رہی ہیں۔لیسکوچیف نے کہا کہ میں لائن سٹاف کی سیفٹی کی حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پرپوری شدومدسے خصوصی طورپر توجہ دے رہاہوں۔لیسکوبورڈآف ڈائریکٹرزکے ممبر ظفرعثمانی نے بھی شرکاء سے خطاب کیااورانہیں ہیلتھ اینڈسیفٹی کے حوالے سے مفصل لیکچردیا۔سیشن کے اختتام پرBehavioural Based Saftey (BBS) Level-1پروگرام میں شرکت کرنے والے لائن مینوں کوسرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن