en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکوکے تین ملازمین سیفٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پرمعطل 
21/11/2016  

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)نے سیفٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پرلیسکوکے تین ملازمین کوفوری طورپرمعطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکونے لائن سپرنٹنڈنٹI-ننکانہ رورل سب ڈویژن محمدعتیق ،لائن مینII-ننکانہ رورل سب ڈویژن محمدرشیداورایس ایس اے132-KVننکانہ گرڈاسٹیشن شفقت حسین کوسیفٹی ضوابط(SOP) کے خلاف ورک پرمٹ(PTW)کی تنسیخ کرنے کے باعث معطل کیاگیا۔مذکورہ ملازمین کوچیف انجینئرآپریشن نارتھ لیسکوہیڈآفس رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔لیسکوچیف سیدواجدعلی کاظمی کاکہناہے کہ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی طورپرایڈیشنل ہیلتھ اینڈسیفٹی کمیٹی کا قیام عمل میں لایاگیاہے تاکہ سیفٹی کے اُصولوں پرمن وعن عمل کروایاجاسکے اوربرقی لائنوں پرکام کے دوران لائن سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنایاجاسکے۔جوکوئی بھی سیفٹی اُصولوں پرعمل پیرانہیں ہوگااُس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔لیسکوچیف کا مزیدکہنا تھا کہ ہم نے لیسکومیں لائن سٹاف کو پیش آنے والے حادثات کومکمل طورپرختم یعنی ہیذرڈ(Hazared)فری بنانے کاتہیہ کررکھاہے۔اسی طرح لیسکولائن سٹاف میں بھی سیفٹی کے حوالے سے شعوراُجاگرکرنے کی کوششوں کو مسلسل جاری رکھاجائے گا

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن