en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

چیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی کا وزیراعظم کے حلقہ کا دورہ 
22/11/2016  

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے چیف انجینئرساؤتھ میاں علیم حسن ،سپرنٹنڈنگ انجینئرمحمدممتازخان کے ہمراہ وزیراعظم کے حلقہNA-120کیPP-139کی یونین کونسل51کریم پارک لاہورکے ایریاکادورہ کیااوروہاں پرHazzard Free Cityکے تحت ہونے والے کام کا معائنہ کیا۔وہاں موجودایکسئین راوی روڈاحمدفوادنے چیف لیسکوکوبریفنگ دی۔اس کے بعد چیف لیسکونے عوام سے گفتگوبھی کی جس میں انہوں نے بتایاکہ ہر آپریشن ڈویژن کو50ایسے پوائنٹس جہاں تاروں کے جمگھٹے وغیرہ ہوں کو ایک ماہ میںHazzardفری کرنے کا کام سونپا گیاہے۔آپ دیکھ رہے ہیں کہ تمام کھمبوں کے گردلٹکتی تاریں اورمیٹروں کے قریب بے ہنگم/بے ترتیب تاریں درست کردی گئی ہیں۔اس ڈویژن نے اپنے علاقوں میں پچاس میں سے چالیس پوائنٹس کوClearکردیاہے جبکہ ابھی باقی پوائنٹس پر کام باقی ہے جوآئندہ چند دنوں میں مکمل کرلیاجائے گا۔مجھے یقین ہے کہ جہاں جہاں اس طرح کا بہترین کام ہوجائے گاوہاں کم ازکم ایک سال تک کسی قسم کی شکایت نہ آئے گی۔
ایک عوامی نمائندے نے شکایت کی کہ سنگل فیزاورتھری فیزمیٹرمیسرنہیں ہیں لوگوں کے میٹرزعرصہ درازسے خراب ہیں لیکن تبدیل نہیں ہورہے اس پر چیف لیسکونے ایکسئین راوی روڈاحمد فوادسے کہا کہ جتنے بھی میٹرزدرکار ہوں لیسکوسٹورسے حاصل کرلیں اورجلدازجلدتمام خراب میٹرزتبدیل ہونے چاہیے

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن