en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکوکی مختلف آپریشن سب ڈویژنوں میں ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا۔ 
20/12/2016  

لیسکوریجنل ٹریننگ سنٹرلاہورمیں آج ریکوری،بجلی کی مسلسل فراہمی اورلائن لاسزکے حوالے سے لیسکوکی مختلف آپریشن سب ڈویژنوں کےSDO'sکی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹریننگ سنٹر(RTC)لیسکومیں ہونے والی اس ورکشاپ میں ممبرلیسکوبورڈآف ڈائریکٹر/ممبربرائے سیفٹی کمیٹیBODلیسکوظفرعثمانی،ڈائریکٹرہیومن ریسورس عاضیہ شعیب،آپریشن ڈائریکٹرلیسکواصغررضانے شرکت کی۔
تقریب کا آغازتلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ایکسئین الطاف قادرنے ٹریننگ سیشن میں شامل ہونے والےSDO'sسے خطاب کرتے ہوئے تقریب کا باقاعدہ آغازکیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں لائن لاسز کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پرروشنی ڈالی اورلائن لاسزکوکم کرنے کے حوالے سے شرکاء سے مفصل گفتگوکی اوراُن کی تجاویزکوغورسے سنا۔جس کے بعدآپریشن ڈائریکٹرلیسکواصغررضانے بجلی کی سپلائی کی مسلسل فراہمی کے حوالے سےH.T Proposal،Bifurcation،Area PlanningاورReconductoringجبکہL.T Proposalمیں ٹرانسفارمرزکی تنصیب،ٹرانسفارمرکی تعداد/استعدادمیں اضافے،ری کنڈکٹرنگ اورH.T/L.Tلائنوں کی مزیدتنصیب کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکیا۔
ممبربرائے سیفٹی کمیٹی لیسکوبورڈآف ڈائریکٹرزظفرعثمانی نے ٹریننگ سیشن میں شریک ہونے والے SDO'sصاحبان سے خطاب کرتے ہوئے سسٹم مینٹیننس کے حوالے سے لیسکومیں پہلے سے رائج سسٹم جیساکہPatrol Books،Line Maintenance Register،Renovation Work Register،Fault Register،Transformer Loading & Maintenance Registerپرسختی سے عملدآمدکرنے پرزوردیااورکہاکے اِن اقدامات پرعمل پیراہونے سے لیسکوکے آپریشنل سسٹم کو بہتراندازمیں چلایاجاسکتاہے۔اسی طرح بجلی کی مسلسل فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات جن میں خراب ٹرانسفارمرزکی رپورٹ کی تیاری،خراب ٹرانسفارمرکی تبدیلی کے لیے فوری اقدام کرنے،ٹرانسفارمرچوری ہونے کی صورت میں انکوائری رپورٹ کی تیاری اورٹرانسفارمر چوری یاپہلے سے نصب نہ ہونے جیسے معاملات پرتفصیلی اظہارِ خیال کیااوراس حوالے سے رہنمائی فراہم کی#

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن