en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

چیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے ریجنل ٹریننگ کےٹریننگ سیشن سے خطاب کیا۔ 
22/12/2016  

چیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے آج ریجنل ٹریننگ سنٹرلیسکوسبزہ زار میںSDO'sکے ٹریننگ سیشن سے خطاب کیا۔چیف لیسکونےSDO'sکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ لائنوں پرکام کے دوران فیلڈسٹاف کے حفاظتی اقدامات کا خیال رکھناآپ کے اولین فرائض میں سے ہے۔لائن سٹاف اگراپنی زندگی کوداؤپرلگاکرصارفین بجلی کے گھروں کی روشنیوں کے تسلسل کوبرقراررکھنے میں سرگردانِ عمل ہے تواُس کی زندگی کی حفاظت کرناہم سب کا بنیادی فریضہ ہے۔دوسروں کو روشنیاں بہم پہنچاتے ہوئے کسی لائن مین کی زندگی کا چراغ گُل نہیں ہوناچاہیے۔آپ کو ہدایت ہے کہ لائن سٹاف کے حفاظتی سامان میں کمی نہیں ہونی چاہیے ہرلائن مین کولائن پرجانے سے پہلے حفاظتی سامان سے مکمل لیس ہوناچاہیے اور لائن مین کے کام کی جگہ دونوں اطراف سے اچھی طرح ارتھ ہوناچاہیے۔چیف لیسکونے کہاکہ اپنے ماتحت لائن مینوں کواس اندازمیں تربیت دی جائے کہ وہ لائن پرکام کے دوران کسی قسم کے ذہنی دباؤکوخاطرمیں نہ لائیں اورمکمل یکسوئی کے ساتھ لائن پرکام کیاکریں کیونکہ چلتی ہوئی بجلی کی لائن پرکام کے دوران لائن مین کی پہلی غلطی اکثراُس کی زندگی کی آخری غلطی بن سکتی ہے۔
اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹولیسکونے لائن لاسزکوکنٹرول کرنے،ریکوری پوزیشن بہترکرنے اورH.T/L.T پرپوزلوں کے کام پرفوکس کرتے ہوئے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔جنرل مینجرآپریشن اصغررضانے شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی کے تسلسل کوبرقراررکھنے اورمرمتی کاموں پربھرپورتوجہ دینے پرزوردیا۔
تقریب کے اختتام پرچیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے ٹریننگ سیشن میں شریک ہونے والے ایس۔ڈی۔اوزکو سرٹیفیکیٹس دیئے

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن