en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

لیسکوہیڈکوارٹرمیں تقریب تقسیم اسنادمنعقدہوئی 
28/12/2016  


آج بورڈروم لیسکوہیڈکوارٹرمیں تقریب تقسیم اسنادمنعقدہوئی۔جس میں چیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی،ممبرBOD لیسکوظفرعثمانی،جنرل مینجرآپریشن اصغررضا،ایچ۔آر ڈائریکٹرعاضیہ شعیب،چیف انجینئرعدنان میر،مینجرسیفٹی احسن گیلانی،ڈپٹی مینجرسیفٹی بشیراحمد،ڈپٹی مینجرسیفٹی رضوان احمداوردیگرافسران کے ساتھ ساتھ معذورملازمین جو بطورسیفٹی انسٹرکٹرخدمات انجام دے رہے ہیں نے بھی شرکت کی۔
چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے اِس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ملازمت معذورہونے والے افرادنے اکتوبر2016سے تاحال200سے زیادہ سب ڈویژنزمیں جاکرسیفٹی سیمینارمنعقدکیے جس میں لائن سٹاف کو بجلی کی چالولائنوں(Live Lines)پر کام کے دوران حفاظتی اقدامات اختیارکرنے اوراس احتیاط کواپنی عادت بنانے کے متعلق لیکچرزدئیے اوراپنے ساتھ ہونے والے حادثہ کے بارے آگاہی دی۔چیف ایگزیکٹولیسکوکاکہنا تھا اس طرح کی مہم سے حادثات میں کمی واقع ہوگی اورلائن سٹاف کی زندگیوں کو زیادہ موثرانداز میں بچایاجاسکے گا۔گذشتہ تین ماہ کے دوران لیسکوکی تمام سب ڈویژنزمیں سیفتی سیمینارمنعقدکیے جاچکے ہیں۔اس پہلے راؤنڈکے اختتام پرتمام ٹیم کومبارکباددیتاہوں اوران کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں آج سرٹیفیکیٹ دئیے جارہے ہیں۔ممبرBODلیسکوظفرعثمانی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ جو کام آپ کررہے ہیں وہ یقیناجہادہے۔لائن سٹاف کی زندگی بچانے کے لیے کی گئی آپ کی کوشش کے نتیجے میں ایک زندگی بھی اگر بچ گئی تو سمجھ لیں کہ آپ نے ساری زندگیوں کو بچالیا۔لائن سٹاف کو کسی بھی قسم کا رسک لینے سے پہلے اپنی فیملی کے بارے میں سوچناچاہیے کہ جن کے لیے ان کی زندگی کی بہت بڑی اہمیت ہے۔
تقریب کے اختتام پرچیف ایگزیکٹولیسکونے سیفٹی انسٹرکٹرزکوحسنِ کارکردگی سرٹیفیکیٹ دئیے۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن