en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

چیف ایگزیکٹولیسکوکی ظہرانے میں شرکت 
30/12/2016  

چیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے محکمہ سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو دئیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی۔ماہِ دسمبر2016میں ریٹائرہونے والے افسران ایڈیشنل چیف انجینئرمحمدرمضان گھمن اورڈپٹی چیف آڈیٹرمحمدالیاس شامل ہیں جنہیں چیف ایگزیکٹونے سرکاری طورپردئیے جانے والے واجبات اورسوینئرکے علاوہ ذاتی اپنی طرف سے ڈیجیٹل قرآنِ پاک کے تحائف بھی دئیے۔چیف ایگزیکٹولیسکونے افسران اورملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ملازمین ہمارااثاثہ ہیں جواپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بجلی کی چالولائنوں پر کام کرتے ہیں اور عوام کی سہولت کے لیے شدید سردی کا موسم ہویاشدید گرمی کا ہر موسم میں24گھنٹے بجلی کے ترسیلی نظام کو بحال رکھنے کے لیے اوراکثراوقات اپنی جان کی پرواہ کیے بغیراپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے مصروف رہتے ہیں۔کمپنی کے ملازمین ادارے کیلئے دِل وجان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔ انہوں نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیک دئیے۔لیسکوچیف نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔ریٹائرہونے والے ملازمین میں ایڈیشنل چیف انجینئرمحمدرمضان گھمن،ڈپٹی چیف ایڈیٹرمحمدالیاس،ڈپٹی مینجراکاؤنٹس محمدطارق جنجوعہ کے علاوہ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسرمحمدسلیم،لائن سپرنٹنڈنٹI-محمداکرام،ایس ایس اوI-کرامت علی،اسسٹنٹ ڈرافٹس مین سیدامبررضا،(لائن مینI-محمدخالد،محمدطارق،محمدمنشاء،حبیب اﷲ)،سٹورکیپرنذیراحمد،فورمین محمدندیم قریشی،لائن مینII-محمدعباس،(لاری ڈرائیورمنظورحسین خان،محمدسلیم)،سٹورہیلپرمحمدسلیم،نائب قاصدبشیراحمدشامل ہیں۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن