en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوواجدعلی کاظمی نےفرسٹ سرکل کا دورہ کیا 
05/01/2017  


چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے آج حلقہNA-120،کیUC-53کادورہ کیااورعلاقے میں سیفٹی فرسٹ اورSave the City from Electrical Hazardsکے تحت کئے گئے کاموں کوچیک کیایہ علاقہ فرسٹ سرکل کی راوی روڈآپریشن ڈویژن میں ہے۔چیف لیسکو نے علاقے میں ہونے والے کاموں کا معائنہ کیا ور کچھ جگہوں پر ابھی کام ہورہا تھا جسے سیفٹی فرسٹ اورسیودی سٹی فرام الیکٹریکل ہیزرڈ کے نقطہ نظرسے چیک کیاگیااس دوران سیفٹی فرسٹ کاخیال رکھتے ہوئے تمام آفیسرزبشمول چیف لیسکونے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے سیفٹی ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے اِسی طرح لائن پر کام کے دوران تمام لائن سٹاف نے ضروری حفاظتی اقدامات کئے ہوئے تھے۔دورانِ انسپکشن اہم مواقع پر ایکسئین راوی روڈفواداحمداورسپرنٹنڈنگ انجینئرممتازاحمد خان کئے ہوئے کاموں کی تفصیل سے آگاہ کرتے رہے۔ایس ڈی اوکریم پارک سب ڈویژن محسن اسلام نے اپنے علاقہ میں کیے ہومرمتی کاموں کی کام کرنے سے پہلے اورکام کرنے کے بعدکی تصاویراورویڈیوچیف لیسکوکودکھائی۔
چیف ایگزیکٹولیسکونے افسران سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی نظام کو بہتربنانے کے لیے صرف حکومت وقت نے ہی نہیں کرداراداکرنا بلکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اپنی اپنی سطح پر اپنابھرپورکرداراداکریں۔چیف لیسکونے سیاسی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ دیکھ رہے ہیں کہ ٹرانسفامرز اورمیٹروں کے گردتاروں کو بہترحالت میں سنواردیاگیاہے۔L.Tلائنوں کے بہت قریب پہنچنے والے درختوں کی شاخوں کو کاٹاگیا ہے اور ضرورت کے مطابق مزیدنئے ٹرانسفارمرز کو بھی سسٹم میں شامل کیاگیاہے اس پرمیں پراُمیدہوں کہ آئندہ گرمیوں میں ایسے تمام مسائل اورشکایات جو سسٹم کواچھے طریقے سے درست نہ کرنے کی وجہ سے پیداہوتے تھے اَب وہ شکایات نہیں ہوں گی۔اس پر چوہدری جاویدچیئرمین یوسی53-نے کہاکہ اگراسی طرح ہمارے علاقہ میں کام ہوتارہاتوتمام علاقہ شیشے کی طرح خوبصورت ہوجائے گا۔چیف لیسکونے کہا کہ اسی طرح خوبصورتی سے مرمتی کام تمامUCsمیں باری باری کروائیں گے۔
چیف لیسکونے عوامی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ تعاون کریں اوروعدہ کریں کہ آپ کے علاقہ میں صارفین اضافی لوڈاستعمال نہیں کریں گے اورٹرانسفارمرز اوورلوڈنہیں ہوں گے۔بجلی چوری کے واقعات نہیں ہوں گے یعنی لائن لاسز نارمل رہیں گے۔صارفین ریکوری ڈیفالٹ نہیں کریں گے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اُس علاقہ کے فیڈرز کی لوڈشیڈنگ ختم کردوں گا۔کیونکہ لوڈشیڈنگ،ٹرپنگ یا بارباربجلی کے جانے اورآنے نہ صرف بجلی کا نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ گھروں میں بجلی سے چلنے والی اشیاء بھی متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم اس بجلی کے تقسیم کاری نظام کوٹرپنگ فری بناناچاہتے ہیں۔
میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چیف لیسکونے کہاکہ ہم روف ٹاپ سولرنیٹ میٹرنگ الیکٹرسٹی کنکشن متعارف کروارہے ہیں۔اس سلسلے کاپہلاکنکشن میسرز سکائی اوردوسراکنکشن لیسکوہیڈکوارٹرکی چھت پرلگایاگیاہے اس سے نہ صرف ہم اپنے لئے بجلی پیداکرسکتے ہیں بلکہ اضافی بجلی قومی دھارے میں شامل کرکے مالی فائدہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ابھی تک یہ کنکشن تھری فیزمیٹرپر بھی مہیاکررہے ہیں۔اس کنکشن کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ پانچ سال میں ناصرف اپنی لاگت پوری کرلیتاہے بلکہ اس سسٹم کی مناسب دیکھ بھال کرتے رہنے سے یہ اپنی اوسط25سالہ لائف سے بھی کہیں زیادہ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
خراب میٹروں کی تبدیلی کے بارے چیف لیسکونے میڈیاسے کہا کہ فروری2016تک اس علاقہ کے تمام خراب میٹرزتبدیل کرنے کا ٹارگٹ ہے جو پوراکیاجائے گا۔صارفین کی شکایات کے ازالہ بارے سوال کے جواب میں چیف لیسکونے کہا کہ اَب آن لائن شکایات درج کروانے کا سلسلہ بھی شروع ہے۔تاہم اووربلنگ کی شکایات کو ختم کرنے کوبہت اہمیت دی جارہی ہے۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن