en-US/ur-PK
ویب سائٹ کی زبان
'



دیکھیں نیوز کی تفصیلات

NEWS & Press Releases

چیف ایگزیکٹولیسکونے ٹریننگ سیشن میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی 
07/01/2017  


چیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے آج مقامی ہوٹل میںRenewable & Alternative Energy Association of Pakistan(REAP)اورلیسکوکے اشتراک سےRoof Top Solar Net Metering Electricityکے عنوان کے تحت منعقدہ ٹریننگ سیشن میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس سیشن میں ممبرBODظفرعثمانی،جنرل مینجرٹیکنیکل لیسکوچوہدری محمدانور،H.Rڈائریکٹرلیسکوعاضیہ شعیب،کسٹمرسروسزڈائریکٹرلیسکومرزاخالد،لیسکوکےS.E's،XEN'sاورSDO'sنے بھی شرکت کی۔مذکورہ عنوان پرچیف انجینئرلیسکو عدنان ریاض میرنے Presentation دی۔
چیف لیسکونے اپنے خطاب میں کہاکہ سولرسسٹم سے پوری دنیامیں محفوظ بجلی پیداکی جارہی ہے اوراب پاکستان میں بھی انرجی کے اس متبادل ذرائع پرتیزی سے کام کیا جارہاہے۔لیسکوبھی اس طریقہ کارکو اپناتے ہوئے بجلی کے بحران میں کمی کے لیے اپناکرداراداکررہی ہے۔اس سسٹم کے تحت صارفین ناصرف اپنی ضرورت کی بجلی سولرسسٹم سے حاصل کرتے ہیں بلکہ اضافی پیداہونے والے یونٹس قومی دھارے میں شامل کرکے بجلی بحران میں کمی کے لیے اپناکرداراداکرسکتے ہیں۔لیسکواس سلسلے میں صارفین سے تعاون کرتے ہوئے اُن کوRoof Top Solar Net Metering Electricityکے تحت ابتدائی طورپرتھری فیزکنکشن مہیاکررہی ہے اورجلد ہی صارفین کومذکورہ نظام کے تحت سنگل فیزکنکشن بھی مہیاکیے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹولیسکونے ٹریننگ سیشن میں شریک ہونے والوں کوبھی Open House Discussionکی دعوت دی اورشرکاء سے Net Metering Electricityکے حوالے سے اظہارخیال کرنے کوکہاجس پرشرکاء نے مذکورہ نظام کومزیدموثربنانے کے لیے اپنی تجاویزچیف لیسکوکے گوش گذارکیں۔
چیف لیسکونےRoof Top Solar Net Metering Electricityپرمنعقدہ ٹریننگ سیشن کے حوالے سے مزیدبات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر بہت خوشی اورفخرہے کہ لیسکوکے انجینئرزاپنے ملک سے بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے اتنے اچھے جذبات اورخیالات رکھتے ہیں یقیناًیہ قابلِ ستائش ہیں۔مجھے اُمیدہے کہ اگرہم اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ملک اور قوم کو بجلی بحران کے خاتمے کاتحفہ بہت جلد دے سکتے ہیں۔سولرسسٹم سے پیدا ہونے والی بجلی محفو ظ آلودگی سے پاک اوراکثرصارفین بجلی کی دسترس میں ہے اس پرآنے والی لاگت4سے5سال کی پیدا ہونے والی بجلی سے پوری ہوجاتی ہے۔جبکہ اس سسٹم کی کم ازکم عمر25سال ہے۔اس لیے صارفین کو دعوت ہے کہ وہ اس سسٹم کو اپنے گھروں کی چھتوں پرلگائیں خودبھی فائدہ اُٹھائیں اورملکی ترقی میں بھی اپنا بھرپورکرداراداکریں۔

خبریں اور میڈیا
       کاپی رائٹ © 2014 لیسکو. تمام حق محفوظ. SoftVerx.com کی طرف سے ڈیزائن